رازداری ختم ہونے کے خدشات کے پیش نظر فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا۔
رپورٹس کے مطابق فیچر کے خاتمے کے بعد فیس بک لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی جانب سے انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بند کیے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی۔