امریکہ میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ہیلووین تہوار کے موقع پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ ہیلووین تہوار کے موقع پر مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ گولیاں لگنے سے 52 افراد زخمی بھی ہوئے۔
امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ان جگہوں پر ہوئے جہاں ہیلووین کی پارٹی کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں سال اب تک فائرنگ کے واقعات میں 599 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2020 کے دوران فائرنگ سے 611 افراد جبکہ 2019 میں فائرنگ کے واقعات میں 417 افراد ہلاک ہوئے تھے۔