ناسا کا خلا میں سبز مرچ اگانے کا کامیاب تجربہ

ناسا نے ایک اور کامیابی حاصل کر تے ہوئے خلا میں کامیاب تجربے کے بعد سبز مرچیں اگالیں۔

ناسا کے خلا بازوں نے انٹرنیشنل خلائی سٹیشن پر مرچیں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی تصاویر بھی جاری کریں۔

ترجمان ناسا کے مطابق صفر کشش ثقل پر کاشت کاری کا تجربہ اگانے اور پیداوار کی وجہ سے کافی پیچیدہ تھا، خلائی سٹیشن پر اگائی گئی مرچوں کا کچھ حصہ خلا بازوں نے استعمال کر لیا ہے۔

لیکن مرچوں کے ذائقہ، ساخت اور غذائیت پر مزید تحقیق کے لیے انہیں واپس زمین پر بھیجی جائیں گی۔

یہ مرچیں جنوبی نیو میکسیکو ‘سینڈیا’ چلی اور لینڈریس چلی کے درمیان ایک کراس ہے، جو ریاست کے شمالی حصے میں پائی جاتی ہے۔

آئی ایس ایس ریسرچ ٹیم نے اسے ‘آج تک کے سب سے مشکل پودوں کے تجربات میں سے ایک’ قرار دیا۔

ناسا نے پہلے کہا تھا کہ کالی مرچ کو کئی ممکنہ خلائی فصلوں کے مقابلے میں کاشت کرنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان کو اگنے، اور پھل پیدا کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں