یو اے ای: 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری

متحدہ عرب امارات میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کو کورونا کی فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کوہنگامی طور پر فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری سخت کلینیکل ٹرائلز کے نتیجے کی بنیاد اور امریکی ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد دی گئی ہے جس میں ویکسین کو بچوں کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے نتیجے میں اس کے مثبت اور محفوظ نتائج سامنے آئے جس سے گیارہ سے پانچ سال تک کے بچوں میں قوت مدافعت مضبوط ہوئی۔

وزار ت صحت نے اعلان کیا کہ دائمی امراض میں مبتلا ایسے افراد جنہوں نے فائزر، بائیو این ٹیک اور اسپوٹنگ ویکسین لی ہے انہیں ایک سپورٹ ڈوز بھی دی جائے گی جو 18 سے 49 سال تک کے افراد کو لگائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں