بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست

ورلڈ کپ 2021 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی، اس ہار کے ساتھ بھارت کی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 111 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ اننگز

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا، گپٹل بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے جلد پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن مچل کا ساتھ دینے آئے اور میچ وننگ شراکت داری قائم کی۔

بھارتی اننگز

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ کی بولنگ کے آگے لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا سکی۔

بھارت کو پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب ایشن کشن 4 کے انفرادی اسکور پر بولٹ کا شکار بنے۔

اس موقع پر تجربہ کار روہت شرما و کے ایل راہول نے 24 رنز کی شراکت داری بنائی جو زیادہ لمبی نہ ہو سکی۔

کے ایل راہول 18 رنز جب کہ روہت شرما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

ٹاس و ٹیم

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں