دبئی: نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا شبنم پڑنے کے باعث پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا ہے کوشش کریں گے کہ بھارت کو کم سے کم ہدف پر روکیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو باؤلنگ ہی کرتے ،ہمیں گزشتہ میچ سے زیادہ رنز سکور کرنے ہونگے۔لڑکوں نے اچھی پریکٹس کی ہے،کوشش کریں گے کہ اچھا میچ ہو اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی ٹیم نے سوریا کمار یادیو کی جگہ اشن کشن اور بھونیشور کمار کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے.