آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔
نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔
161 رنز کے جواب میں نمیبیا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 98 رنز ہی بناسکی۔
خیال رہےکہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج وہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔