ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج (اتوار) کو بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔
میچ سے متعلق کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی طرح بولنگ کرکے بھارتی اوپنر روہت شرما کی وکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ٹرینٹ بولٹ نے مزید کہا کہ شاہین نے جس طرح سے بولنگ کی وہ تعریف کے قابل ہے، پاکستان کی طرح ہمارا حدف بھی بھارت کے ٹاپ آرڈر کی جلد وکٹیں لینا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کیخلاف پہلے میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو گولڈن ڈک پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا۔
روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھانے کے بعد بھارت کے دوسرے اوپنر کے ایل راہول کی گلیاں بھی شاہین شاہ آفریدی نے اڑائی تھیں۔