فیس بک کا نام تبدیل ہونے کے بعد واٹس ایپ میں بھی بڑی تبدیلی کردی گئی

فیس بک کا نام تبدیل ہونے کے بعد اب واٹس ایپ میں بھی بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کرکے ’میٹا‘ رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر ’فرام فیس بک‘ کے بجائے ’فرام میٹا’کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے ایک سال قبل ہی اپنی ایپ پر ’فرام فیس بک‘ شامل کیا تھا، اس سے قبل کئی سال تک وہ اپنی پیرنٹ کمپنی کا پیغام نہیں دکھاتا تھا۔

واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی ’فرام میٹا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔

کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جسے اب تک کرتی آئی ہیں

واضح رہےکہ فیس بک نے حال ہی میں اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام ’فیس بک انکارپوریٹڈ‘ سے تبدیل کرکے ’میٹا انکارپوریٹڈ‘ کیا تھا۔

فیس بک کمپنی کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ دیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں، صارفین ورچوئل ماحول میں کام، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے جبکہ نیا نام امیج بدلنے کی کوشش ہے کیونکہ فیس بک اب محض سوشل میڈیا کمپنی نہیں ہے۔

فیس بک کے بانی کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا برانڈ ایک پراڈکٹ (فیس بک) سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہے مگر وقت کے ساتھ توقع ہے کہ ہمیں ایک میٹا ورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کی ہونے والی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان کرنے کا منصوبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں