دبئی:افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
اصغر افغان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ویڈیو بیان میں اصغر افغان کا کہنا تھا کہ وہ نمیبیا کیخلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
زما او گران افغانستان د کرکټ په اړه، د ملي لوبغاړي په حیث زما وروستی پیغام
زنده باد افغانستان
تل دې وي افغانستانhttps://t.co/V7vMLRvugN— Asghar Afghan (@MAsgharAfghan) October 30, 2021
فغان کرکٹر اصغر افغان نے مزیدکہا کہ میرے لئے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا، میرے سینئرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور افغان کرکٹ کیلئے ہمیشہ کوشش کروں گا۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اصفر افغان کے استعفیٰ کا سن کر بہت دکھ ہوا، اصفر افغان نے افغان کرکٹ کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اصفر افغان ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان تھے۔
Its sad 2 learn abt my good friend & brother Asghar’s retirement.He is 1 of d shining stars of Afghan cricket & history will remember his achmnts.He as a player & captain always brought glories wd full sagacity to our nation. May u alwys shine&b successful n evry stage of ur life pic.twitter.com/0t8F4NGo6I
— Mohammad Nabi (@MohammadNabi007) October 30, 2021
واضح رہے کہ اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔
اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔
انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی.