ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 با آسانی وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے باآسانی 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم میچ میں خاص کارکردگی کامظاہرہ نہ کرپائی اور انگلینڈ نے اسے پوری طرح آؤٹ کلاس کردیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایرون فنچ 44 اور ایشٹن اگار 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3،کرس ووکس اور ٹائم ملز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نےجارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا، انگلش ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 11.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 رنزبناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جونی بیئرسٹو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ایشٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں