انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلا جارہاہے۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو میچ کے پہلے اوور میں ہی جوزف برنس کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، جسپریت بمرا نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا ۔
بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول کو زخمی شوبمان گل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بھارت نے رویندرا جڈیجہ کی صورت میں واحد اسپنر کو منتخب کیا ہے جبکہ ایشانت شرما کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
بھارت کی ٹیم کا اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہول، روہت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے ، رشب پنٹ، رویندر جڈیجہ،محمد شامی ،جسپریت بمراہ ، محمد سراج اور شاردول ٹھاکر پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جوئے روٹ ، جوزف برنس، ڈوم سیبلی ، زیک کرولی، جونی بیئرسٹو، ڈین لارنس،جوز بٹلر، سیم کرن، اولی روبنسن ، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔