انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے صارفین ی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے ۔
اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹول پر جائیں اور وہاں لنک اسٹیکر پر کلک کرکے یو آر ایل کا اندراج کریں۔
Whether it’s sharing info on social justice or supporting a local biz, everyone should be able to share what matters to them. 📢❤️
We are excited to globally roll out Link Sticker 🔗, which allows you to share links in your story… no matter how big or small your account is. pic.twitter.com/x5QFClbpaT
— Instagram (@instagram) October 27, 2021
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ لنک اسٹیکرز ہر ایک کے لیے مفید ثابت ہوسکے گا بالخصوص ایسے ادارے جو اپنی مصنوعات کو لنک کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے لنک اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس یا بہت زیادہ فالورز والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
اس سے پہلے صارفین اسٹوری میں موجود اسٹیکر پر دیئے گئے لنک والی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے تھے