وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے ساتھ دوسری ٹیم کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز افغانستان سے میچ کے بعد انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے کی پیشگوئی کی تھی۔
Would be a great match https://t.co/41HnoqDkTe
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2021
اپنے پیغام میں بین اسٹوکس نے پاکستان کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا فائنل میں انگلینڈ اور پاکستان مدمقابل ہوں گے؟
بین اسٹوکس کے اس ٹوئٹ پر وفاقی وزیر نے بھی اپنا اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل بہترین میچ ہوگا۔