منشیات کیس میں گرفتار آریان خان تقریباً ایک ماہ بعد جیل سے رہا

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو تقریباً ایک ماہ بعد حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

دو روز قبل ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا تھا۔
https://www.instagram.com/reel/CVpFGnelIkn/?utm_source=ig_web_copy_link

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔

تاہم اب تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے وقت آریان نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں