ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان نے افغانستان کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف 10 اوورز میں 65 رنز بنا لیے جب کہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کی اننگز

میچ کے دوسرے اوور میں حضرت اللہ زازئی عماد وسیم کی گیند پر بڑی شاٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔ افغانستان کو دوسرا نقصان بھی جلد پہنچ گیا جب کہ شہزاد شاہین کو بڑی ہٹ مارتے ہوئے بابر کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس موقع پر اصغر افغان اور رحمان اللہ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے عماد وسیم کو دو چھکے رسید کیئے، پاکستان کو رحمان اللہ کی وکٹ لینے کا بہترین موقع ملا تاہم عماد نے وہ چانس ضائع کر دیا۔

بابراعظم نے اصغر اور رحمان کی شراکت داری توڑنے کے لیے حارث روف کو گیند تھمائی، انہوں نے پاکستانی کپتان کا فیصلہ درست ثابت کیا اور اصغر افغان کو آؤٹ کر دیا۔ رحمان بھی جلد ہی حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ٹاس 

افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

بابراعظم نے ٹاس کے بعد کہا کہ دو فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ پچ خشک لگ رہی ہے جو پہلے بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں