ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

بنگلہ دیشی بولرز نے جارح مزاج بیٹر کرس گیل اور ایون لوئس کو کھل کر بیٹنگ کرنے سے روکے رکھا اور 18 کے اسکور پر دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 40 اور راسٹن چیز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان نے بالترتیب دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کو پہلے سری لنکا اور پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈیز کوانگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں