فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی کے نام تبدیل کردیا۔
مارک زکر برگ نے فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز (فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام تبدیل نہیں کیے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پیرنٹ کمپنی کو بھی فیس بک ہی کہا جاتا تھا۔ اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ’میٹا‘ کی چھتری تلے کام کریں گی۔