کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل واقعی شادی کررہے ہیں؟

بالی ووڈ کی خوبرو ادارہ کترینہ کیف نے رواں سال کے آخر میں وکی کوشال کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وکی اور کترینہ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے معروف ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کو اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کرنے کا کہا ہے۔

تاہم بالی وڈ لائف کے ساتھ انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وکی کوشال کے ساتھ رواں سال شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال کے تعلقات کی خبریں ایک عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

پیر کی رات وکی اور کترینہ نے سلیبریٹی مینیجر ریشما شیٹی سے ملاقات کی تھی جہاں وہ الگ گاڑیوں میں پہنچے تھے۔رواں ماہ کے آغاز میں وکی کوشال کی فلم سردار اودھم کی سکریننگ کے موقع پر کترینہ کیف بھی موجود تھیں اور اس دوران دونوں کی گلے ملتے ہوئے ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں بھی اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کیا وژن ہے، ایک خوب صورت فلم، وکی کوشال ایک خالص ٹیلنٹ ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں