شاہ رُخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے افسر سے متعلق بڑا انکشاف

منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر سمیر واکھنڈے کے حوالے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ اس کیس کو ذاتی دشمنی کی بنیاد دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کیس کے مرکزی افسر اور زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کے حوالے سے کچھ ثبوت ہاتھ لگے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری میں ہل چل پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے قاضی مزمل احمد نے بتایا ہے کہ سمیر کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے جبکہ انہوں نے خود سمیر کا نکاح بھی پڑھایا تھا۔

قاضی صاحب نے بتایا ہے کہ سمیر واکھنڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا اور نکاح نامے پر سمیر داؤد واکھنڈے درج ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے افسر سمیر واکھنڈے نے بتایا ہے کہ ان کا تعلو ایک دلت خاندان سے ہے جبکہ ان کی والدہ مسلمان اور والد ہندو تھے۔

سمیر نے بتایا ہے کہ یہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ شادی مسلمانوں کی رسومات کے تحت ہو اور میں نے اسی مہینے میں اپنی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروایا تھا کیوں کہ جب دو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شادی کرتے ہیں تو اُنہیں اپنی شادی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروانی ہوتی ہے۔لیکن اس کے بعد میں میری طلاق ہو گئی تھی۔

سمیر کا کہنا ہے کہ میں ہندو تھا اور ہندو ہی رہوں گا لیکن اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں نے مذہب تبدیل کیا ہے تو اسکا ثبوت بھی پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں