آئی فون سے اینڈروئیڈ ڈیوائس میں میسج ہسٹری کس طرح منتقل کرسکتے ہیں

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین اب اپنی میسج ہسٹری بشمول کسی بھی وائس میمو، تصاویر اور ویڈیوز کو آئی فون سے اینڈروئیڈ ڈیوائس میں منتقل کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی خبروں کی ویب سائٹ انگیجٹ کے مطابق سام سانگ فونز کے پاس یہ فیچر اینڈروئیڈ 10 اور اس سے اوپر تک دستیاب ہے لیکن دیگر اسمارٹ فونز کے لیے اینڈروئیڈ کا 12 ورژن چاہیئے ہوگا۔

اس وقت یہ سہولت صرف ان کے لیے ہے جن کے پاس گوگل پکسل ڈیوائسز کے فونز ہیں، البتہ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سہولت جلد ہی نئے اسمارٹ فونز پر بھی دستیاب ہوگی جو اپنے جدید ترین موبائل ’’او ایس‘‘ کے ساتھ متعارف ہوں گے۔

میسج ہسٹری منتقل کرنے کا عمل اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دیگر چیٹ ایپ کی جانب سے مہیا کیا جاتا ہے۔

صارفین کو ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے ایک عدد یو ایس بی سی کیبل کی ضرورت ہوگی جس کا ایک حصہ آٗئی فون اور دوسرا حصہ اسمارٹ فون ڈیوائس سے منسلک ہوگا۔ اسکے علاوہ کیو آر کوڈ بھی دیا جائے گا جس کے ذریعے اینڈروئیڈ فون منسلک ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی فون سے اینڈروئیڈ ڈیوائس پر ڈیٹا منتقل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں