بالی وڈ کے نامور اداکار و ہدایت کار مہیش منجریکر نے کینسر کو شکست دے دی۔
دو ماہ قبل 63 سالہ بالی وڈ اداکار وہدایتکار میں مثانے کی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج جاری تھا۔
مہیش منجریکر کا گزشتہ دنوں آپریشن بھی ہوا تھا جس کے بعد اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
بالی وڈ ہدایتکار سلمان خان کی فلم ‘اینٹم’ کے ہدایتکار بھی ہیں اور ٹریلر ریلیز کی تقریب میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور وہ اب وہ بالکل کینسرفری ہیں۔
مہیش منجریکر کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد کمزور ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بیماری میں 35 کلو وزن کم ہوا ہے۔