نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کےلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے۔
ڈیرل مچل اور ڈیوون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کین ولیمسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ حاصل کی.