مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
ایون لوئس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کیرون پولارڈ 26 اور لینڈل سمنز 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوین پریٹوریئس 3 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے، جبکہ کیشو مہاراج 2، اینرک نورکیا اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹ سے اور انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔