چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی میڈیا بریفنگ میں انسداد وبا میں چین کی عالمی امداد اور تعاون سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
چین کے قومی ادارہ برائے عالمی ترقیاتی تعاون کے ڈائریکٹر لوو زاو ہوئِی نے بتایا کہ گزشتہ سال چین نے 150 ممالک اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کو وسیع تعداد میں حفاظتی لباس، ماسکس اور وینٹی لیٹرز فراہم کیے، رواں سال بھی چین نے 106 ممالک اور 4 بین الاقوامی تنظیموں کو 1.5 بلین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں، جو دنیا میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بین الاقوامی انسداد وبا تعاون کی رہنمائی کی ہے۔