پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ کےمد مقابل آئے گا، کیوی ٹیم کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف فتح کے باوجود کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ جیت کا جشن منائیں مگر حد سے زیادہ نہ گزریں۔ ورلڈٹی 20 میں پاکستان کے مزید میچز باقی ہیں اور ان پر فوکس کرنا ہے.
بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا فوکس ورلڈکپ ٹی 20 کا ٹائٹل جیتنا ہے۔ کسی بھی وقت پاکستان ٹیم ریلیکس نہیں ہوگی اور اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 24 کھیلے گئے ہیں جس میں سے 14 قومی ٹیم جبکہ 10 کیویز کے نام رہے ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں 3 پاکستان اور 2 میں نیوزی لینڈ فاتح رہا۔
اگر مجموعی طور پر ٹی20 میچز پر نظر ڈالیں تو، پاکستان نے 179 میچز کھیلے ہیں جس میں 107 جیتے، 63 میں شکست ، 3 ٹائی جبکہ 5 میچز بےنتیجہ رہے ہیں۔
نیوزلینڈ نے 150 میچز کھیلے ہیں73 میں کامیاب، 65 میں ناکامی، 8میچز ٹائی جبکہ 5 بےنتیجہ رہے ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم حالیہ فارم کی وجہ سے پریشان ہے، وارم اپ میچز میں اسے آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی ایونٹس میں عموما کیویز کی کارکردگی اچھی رہتی ہے، اس بار بھی انھیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وہ بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان سے واپس چلے گئے تھے، ان کے بعد انگلینڈ نے بھی ٹور سے معذرت کر لی تھی،گرین شرٹس اپنے میدان ویران ہونے اور ورلڈکپ کی تیاریاں متاثر کرنے پر نیوزی لینڈ سے سخت ناراض ہیں.