بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کا مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا۔ جیسے ہی بابر اعظم نے 18 ویں اوورز میں دو رنز مکمل کیے تو کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے, “جیوے جیوے پاکستان” اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پاکستان کی فتح پر کشمیریوں کی خوشی دیدنی تھی۔
The people in Indian Occupied Kashmir took to streets for celebrating Pak Cricket team's victory against the Indian side as they clashed in the T-20 world cup 2021 at Dubai.
Team Pakistan emerged as the winner of much anticipated PAK-IND thriller.#PAKvIND #T20WorldCup21 pic.twitter.com/Vb0caQuleV— Asia Free Press (AFP) (@AsiaFreePress) October 24, 2021
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے بھارت کو سب سے بڑی شکست دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سے کوئی میچ نہیں جیتی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کوہلی الیون نے شاہینوں کو فتح کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 18 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔