گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزرا پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی پہنچ گئے۔
پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں پر جھپٹنے کو تیار ہیں اور سنسنی خیز مقابلے میں چند منٹس باقی ہیں۔
دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی ہے۔
ایسے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزرا بھی پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور خسرو بختیار پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔