ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا ، کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن کے سفرا کو ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو ان سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کےلیے ہدایت دے دی ہے۔
میڈیا کے مطابق 10 مغربی ممالک کے ان سفرا نے غداری و بغاوت کی پاداش میں مقدمات کا سامنا کرنے والے عثمان کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا۔