آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔
دبئی میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہیں دنیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کنگ مانتی ہے ،وہ اس فارمیٹ کے پہلے سنچری میکر بھی ہیں۔
کرس گیل کی عمر 42 سال ہے لیکن ان کی پاور ہٹنگ آج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔
دوسری جانب کرکٹ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ بھی جیتنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہو بھی سکتا ہے کیونکہ اس کی ٹیم میں شامل ہیں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی اور انہی میں شامل ہیں جوز بٹلر جنہیں ویسٹ انڈیز کو جلد قابو کرنا ہوگا۔