آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے باعث شاہ رخ خان سمیت ان کے اہل خانہ نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز شاہ رخ نے ممبئی کی سینٹرل جیل میں بیٹے آریان سے ملاقات کی جو آریان کی گرفتاری کےبعد سے اب تک ان کی بیٹے سے پہلی ملاقات تھی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان کی رہائی نہ ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کے اہلخانہ نے اس سال دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ شاہ رخ اگلے ماہ 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے درخواست کریں گے کہ ان کی سالگرہ کے روز وہ اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔
خیال رہے کہ نومبر کی 2 تاریخ کو بالی وڈ کنگ کی سالگرہ کے بعد 13 نومبر کو آریان خان کی سالگرہ بھی ہے جس کے پیش نظر اگر آریان کی ضمانت منظور نہیں کی جاتی تو انہیں اپنی سالگرہ کا دن بھی جیل میں ہی گزارنا پڑے گا۔