دنیا میں کورونا سے 1 لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوئے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے۔

عالمی ادارۂ صحت نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں اوسطاً ہر 5 میں سے 2 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کی ویکسین کی مکمل خوراک لے چکے ہیں۔

اس حوالے سے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین تک رسائی سمیت ہیلتھ ورکرز کے حقوق کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں