سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کیئے جانے کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرم شریف پہنچ گئے۔
زائرین آج پہلی نمازِ جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کریں گے۔
سربراہ حرمین شریفین شیخ عبد الرحمٰن السدیس کی جانب سے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیئے جائیں گے۔
مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے۔
سینیٹائزنگ اور دیگر امور کے لیے 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔