گوگل کا ویب براؤزر کروم استعمال کرنے والے صارفین کو انتباہ

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ویب براؤزر گوگل کروم کو استعمال کرنے والے 2 ارب سے زائد صارفین کو خبردار کر دیا۔

امریکی جریدے فوبز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروم پر خطرناک ہیکرز حملہ کر سکتے ہیں جس سے صارفین کی قیمتی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل نے چند روز قبل ہی بتایا تھا کہ براوزر کروم پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کی سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں۔


آج گوگل نے اپنے بلاگ میں ایک مرتبہ پھر انکشاف کیا ہے کہ کروم میں مزید سیکورٹی خامیاں اور پیچیدگیوں کو پتہ چلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارفین کی انتہائی قیمتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے گوگل نے کروم صارفین کو منتبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد کروم کا جدید ترین ورژن اپڈیٹ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں