واٹس ایپ کالز کا اہم فیچر گروپ چیٹس میں ضم

سوشل میڈیا کی مبقول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جوائن ایبل کالز (یعنی کالز کے دوران شامل ہونے والے) فیچر کو براہ راست گروپ چیٹس میں ضم کر رہا ہے۔

جوائن ایبل کالز کا فیچر جولائی میں متعارف کروایا گیا تھا جو صارفین کو گروپ کال شروع ہونے کے بعد اس میں شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

صارفین اب واٹس ایپ گروپ کو کال کر سکتے ہیں اور گروپ چیٹ ونڈو کے ذریعے براہ راست کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کال نوٹیفیکیشن اب شرکاء کے ناموں کے بجائے گروپ کا نام ظاہر کرے گی۔

واٹس ایپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم گروپوں کے ساتھ بے ساختہ رابطہ قائم کرنا آسان بنا رہے ہیں۔ صارفین کسی بھی وقت، آسانی سے اور براہ راست چیٹ ویو سے ایک کلک کے ساتھ اپنے گروپوں کے ساتھ جاری کالز میں شامل ہوسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گروپ کالنگ کی مقبولیت میں اضافہ کے ساتھ، جوائن ایبل کالز کو ضم کرنے سے واٹس ایپ صارفین کو اپنے خاندان اور دوستوں کے گروپوں سے رابطہ قائم کرنے کا ایک نیا راستہ ملے گا۔

مزید برآں، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کالز میں اب ہلکی رنگ ٹون ہوگی، جس سے پیغام بھیجنے اور وصول کرنے والے کو برا محسوس نہیں ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں