انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو ورلڈ کپ میچز نہیں کھیلوں گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی تو وہ خود کو ڈراپ کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
آن لائن کانفرنس میں انہوں بتایا کہ یہ ہمیشہ ایک آپشن ہو سکتا ہے، میں ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے راستے میں نہیں آؤں گا۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے کم رنز بنائے ہیں لیکن میری کپتانی اچھی رہی ہے،میں ہمیشہ دونوں کو الگ الگ لے کر چلا ہوں اور دونوں کو الگ الگ چیلنجز کی طرح لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولر نہ ہونے اور عمر میں تھوڑا زیادہ ہونے کی وجہ سے میں فیلڈ میں زیادہ نہیں کر پا رہا، مجھے بطور کپتان اپنا کردار اچھا لگتا ہے۔
اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ جہاں تک میری بیٹنگ کا تعلق ہے، میں یہاں نہ ہوتا اگر میں نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی ہوتی۔؎
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی نوعیت میں کس نمبر پر بیٹنگ کر رہا ہوں، کا مطلب ہے کہ مجھے کئی ہائی رسک آپشنز اختیار کرنے پڑ رہے ہیں اور مجھے اس کو تسلیم کرنا ہے۔
اوئن مورگن کا مزید کہان تھاکہ میں وہ رسک لینا جاری رکھوں گا اگر ٹیم کو اس کی ضرورت ہوئی، اگر ان کو ضرورت نہ ہوئی تو میں نہیں لوں گا۔