ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں نمیبیا کی پری ٹیم آخری اوور میں 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
سری لنکا نے 97 رنز کا آسان ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں مکمل کرلیا۔ سری لنکا کے بلے باز بھانوکا راجپکسا نے 42 رنز کی بہترین اننگ کھیلی جب کہ ان کا ساتھ اویشکا فرنانڈو نے 30 رنز بناکر دیا۔
قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کولیفائی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی نمیبیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن 14 اوورز میں 73 رنز بنا پائی اور اگلے پانچ اوور میں باقی ٹیم کھلاڑی بھی ایک ایک پویلین لوٹ گئے۔
نمیبیا کے29 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کریگ ولیم نے 36 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ان کا ساتھ گیرہارڈ ایرزیزم نے 19 گیندوں پر 20 رنز بناکر دیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 3 جب کہ لاھیرو کمارا اور ونندو ہاسارانگا نے دو دو وکٹیں لیں۔ 97 کے ہدف کے لیے سری لنکا کے اوپنرز میدان میں اتر چکے ہیں تاہم 14 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوا دی۔