شوہر کے میسجز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بیگم کو مہنگا پڑ گیا

دبئی : شوہر کے نجی میسجز اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے پر بیوی کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا, عدالت نے بنا پوچھے خاوند کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر خاتون کو 2 ہزار درہم ٰ( تقریباً 94 ہزار روپے )جرمانے کی سزا سنائی ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے ایک 40 سالہ عرب خاتون کو شوہر کا فون نمبر، تصاویر اور میسجز انسٹاگرام پر شیئر کر کے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے جرم میں جرمانہ کر دیا۔

خاتون پر استغاثہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے بنا اجازت اپنے شوہر کی گفتگو اور فون نمبر اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیے، جس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔پولیس تفتیش کے مطابق خاتون نے جنوری 2021 میں اپنے اور اپنے شوہر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تصاویر اور ان کا فون نمبر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

نتیجے کے طور پر شوہر نے دبئی پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی، اور اس کے خلاف پبلک پراسیکیوشن میں مقدمہ دائر کر دیا، جس نے کیس کو بدعنوانی کی عدالت میں بھیج دیا۔خاتون نے عدالت میں الزامات کی تردید کی، لیکن پوسٹ شیئر کرنے کا اعتراف بھی کیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بچوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالیں، اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کا شوہر اس پر کوئی قانونی چارہ گوئی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں