سماجی فاصلہ ختم، مسجدالحرام میں نماز کے روح پرور مناظر

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں آج 17 اکتوبر کو تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کرکے نمازِ فجر ادا کی گئی۔

الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئرز ہٹادیے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نصب کی گئی علامتیں بھی ہٹادی گئیں۔

سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد 17 اکتوبر کی صبح نمازِ فجر کی ادائیگی کے روح پرور مناظر ملاحظہ کیجیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں