آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاپوانیوگنی نے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاپوانیوگنی کے کپتان اسد ولا کی 43 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کے باعث پی این جی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
پی این جی کے چارلس امینی 37 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنا وکٹ گنوا بیٹھے، پاپوانیوگنی کے 8 بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے.
جواب میںعمان نے بغیر کوئی وکٹ دیئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا.
عمان کی جانب سے جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور عاقب الیاس نے 43 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی.
مین آف دی میچ کا ایوارڈ عمان کے کپتان ذیشان مقصود کو دیا گیا جنہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا.