ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست کیسے بنتی ہے، طالبان نے دنیا کو بتا دیا۔
طالبان کی نئی اسلامی امارات افغانستان نے مہنگائی کا ایسا توڑ نکالا جو پوری دنیا کے لیے ایک نئی مثال بن گئی ،افغان جنگ کے خاتمے کے بعد بڑھتی مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئے طالبان کی نئی حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر تمام ٹیکس ختم کر دیا ،تاکہ افغان عوام با آسانی کھانے پینے کی اشیا خرید سکیں ۔
طالبان کی نئی حکومت نے تاجروں کو فوری طور پر کھانے پینے کی اشیا پر چالیس فیصد کمی کا حکم دیدیا ۔
نائب ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےاقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو بڑی سہولیات دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر عوام کو کھانے پینے اور روز مرہ کی اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ،افغان حکومت نے ٹیکس ختم کرکے عوام کیلئے سستی اشیا کا بندوبست کیا ہے جس کے بعد آٹا، گھی، لوبیا، چاول، چینی سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں فوری کمی کردی گئی ہے ۔