مصر: مرییض کے پیٹ سے موبائل فون چھ ماہ بعد نکال لیا گیا

مصر میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔ یہ فون مریض نے کئی ماہ قبل نگل لیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ پر بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی اسپتال میں ایک شہری کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔

مریض کےپیٹ کےایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کےبعد ڈاکٹروں نے باور کرایا کہ ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کی ضرورت ہے تا کہ درد کا سبب بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ ایک موبائل فون تھا۔

یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا جس کے سبب مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا۔

آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسے مطلوبہ دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں