دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 24 کروڑ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 کروڑ 55 ہزار 11 ہو گئی ہے ۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کی جانب سے 16 اکتوبر کو پاکستانی وقت پر صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 4 کروڑ 48 لاکھ 84 ہزار 868 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 3 کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 592 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار 476 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

برطانیہ 84 لاکھ 983 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، روس 78 لاکھ 4 ہزار 750 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور ترکی 76 لاکھ 1 ہزار 596 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس 71 لاکھ 80 ہزار 773 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، ایران 57 لاکھ 65 ہزار 904 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور ارجنٹائن 52 لاکھ 71 ہزار 361 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں