چین نے اپنا پہلا سولر تحقیقی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔
سیٹلائٹ کو شان زی صوبے میں واقع سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ لانگ مارچ راکٹ کی مدد سے کامیابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق دس چھوٹے سیٹلائٹ میں ایک تجرباتی سیٹلائٹ بھی شامل ہے جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔
اس سے فضائی کیفیات کے بارے میں اہم معلومات مل سکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ میں ایک سیٹلائٹ ایسا بھی ہے جو موسمیاتی کیفیات کو نوٹ کرے گا۔
چین ہفتے کی صبح تین خلابازوں کو اپنے اگلے مشن میں خلا میں روانہ کرے گا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو چین کی پہلی خاتون خلاباز کا خطاب بھی حاصل کر لیں گی۔
تینوں خلاباز 6 ماہ کا عرصہ خلا میں گزاریں گے۔