ہربھجن سنگھ کی پاکستان کرکٹ ٹیم پرتنقید

سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاک بھارت مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے کی گئی اپنی بات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ کھیلنے کا کیا فائدہ، انہیں واک آؤٹ کرجانا چاہیے۔ ہماری ٹیم مضبوط ہے پاکستان کو باآسانی شکست سے دوچار کردے گی۔

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج گیم 24 اکتوبر اتوار کے روز دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل دونوں جانب شائقینِ کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز اپنے کرکٹرز کو مشورے دے رہیں ہیں.

آئی سی سی ورلڈکپ میچز کے ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا بھارت سے 12 مرتبہ سامنا ہوا، جس میں بھارت نے تمام مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی، پاکستان کو 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں بھارت نے 7 جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں 5 بار شکست سے دوچار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا،

اپنا تبصرہ بھیجیں