عالمی وبا؛ 10 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث 10 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے آ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لگنے والے لاک ڈاؤن نے لوگوں کی کمر توڑ دی اور 4 ارب سے زیادہ لوگوں کو بہت کم یا کوئی بھی سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کے لیے نہ تو کوئی صحت کی منصوبے ہیں اور نہ ہی کوئی آمدنی کا تحفظ یا ذرائع ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث 10 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اب کورونا ویکسین کی غیر مساوی تقسیم لاکھوں افراد کی موت کا سبب بنے گی جو معاشی سست روی کی مدت کو طول دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث معاشی سست روی سے غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں