انسٹاگرام میں نئے فیچر کی آزمائش

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ڈاون ہونے کے بعد صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

اس لیےیہ فیچر کسی بھی تکنیکی خرابی یا بندش کی صورت میں صارفین کو بروقت مطلع کر سکے گا جس کا اعلان انسٹاگرام کی جانب سے خود کیا گیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ایپلیکیشن کی سروس میں خرابی کی بروقت اطلاع دینے کے لئے ایک نیا فیچر آزمایا جارہا ہے یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں آزمایا جارہا ہے اور اس کو کچھ ماہ تک جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں