اقوام متحدہ کی منظور کردہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے عالمی مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔
امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان 20 ستمبر کو کیا تھا۔