سوئیڈن کے بعد ڈنمارک نے بھی 18 سال سے کم عمر والوں کے لیے موڈرنا ویکسین کا استعمال روکنےکا اعلان کر دیا۔
طبی ماہرین کےمطابق موڈرنا ویکسین لگانے کے باعث نوجوانوں میں دل کی سوزش کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈنمارک میں 18 سال سےکم افراد والوں کو موڈرنا ویکسین دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس سے قبل سوئیڈن میں 30 سال سےکم عمر افراد میں موڈرنا ویکسین کا استعمال روکا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ویکسین کے سائیڈ افیکٹس کی شکایات کی تعداد بہت کم ہے۔