نیویارک: دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.5 فیصد گرگئی۔
دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز کئی گھنٹے سے تعطل کا شکار ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وہیں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شیئرز کی قیمت گرگئی ہے۔
نیو یارک میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.5 فیصد تک گر گئی ہے۔